پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک
برقرار۔
چیئرمین
پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبدالسمیع کہتے ہیں حکومت کے سامنے مطالبات رکھ
دئے ہیں ۔
مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں 18 جولائی سے
ملک بھر میں پٹرول پمپس ہڑتال پر چلے جائیں
گے۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں وفاقی
وزیر پیٹرولیم ، چیئرمین اوگرا اور سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی موجود تھے ۔
چیئرمین
پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبدالسمیع
کی پی ایس او ہیڈ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگومیں کہناتھا کہ حکومت ہمارے مطالبات
جب تک پوری نہیں کرے گی ہم ہڑتال برقرار رکھیں گے
چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کاکہنا تھا کہ حکومت آرڈینس
جاری کرے یا اعلان کرے تو بات آگے بڑھ سکتی
ہے
ان کا کہنا تھا حکومت کو ہمارے تمام خساروں کا علم ہے،امید ہے جائز
مطالبات منظور ہوجائیں گے