کراچی میں ہم مصالحہ فیملی فیسٹیول کی بدولت سنڈے بنا فن ڈے ، مختلف اسٹالز،شوز اور میوزک کانسرٹ نے مزہ دوبالا کردیا ۔
ہم مصالحہ فیسٹول کا دوسرا روز انجوائمنٹ اور انٹرٹینمنٹ کے نام رہا۔ کراچی والوں کی شام ہم مصالحہ فیسٹول کے نام رہی
دن نیا شام نئی موج مستی اور تفریح وہ ہی ۔ سردی میں چھٹی کے روز صبح سے ہی کراچی والوں نے بڑی تعداد میں ہم مصالحہ فیسٹول کا رُخ کیا
سارا سال فیسٹول کا انتظار کرتے شہری اپنی اپنی من پسند چیزوں کے اسٹالز پر نظر آئے ۔
مصالحہ ٹی وی کا اسٹال دوسرے روز بھی سب کی توجہ کا مرکز رہا، مصالحہ مقابلہ میں آسان اور دلچسپ سوالوں کے جواب دے کر انعامات بھی حاصل کئے
بڑےکھابوں پر ہاتھ صاف کرتا نظرآئےتوبچے جھولوں سے دل لبھاتےرہے
کوئی موت کے کوئیں کا فین نکلا ۔ کوئی ڈاگ شو مین شریک ہوا
شہریوں کا کہنا تھا جو یہاں ایک بار آجائے اس کا جانے کا دل نہیں چاہتا ۔فیسٹیول کاانعقاد اسی طرح ہوتے رہنا چاہئے
دن کے اختتام پرشاپنگ اور کھانے سے فارغ ہوکرشہری میوزیکل بینڈزکی پرفارمنس پرجھوم اٹھے