اسلام آباد میں بلوچ لڑکیوں کے قافلے پر پولیس کی بربریت اور تشدد کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 اسلام آباد میں بلوچ لڑکیوں کے قافلے پر پولیس کی بربریت اور تشدد  کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی


ٹھٹھہ میں بلوچ خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف سینکڑوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

اسلام آباد میں بلوچ لڑکیوں کے قافلے پر پولیس کی بربریت اور تشدد  کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔


بروہی برادری کے نوجوانوں کی کال پر آزاد اصغر بروہی، شرجیل بروہی اور دیگر کی قیادت میں ایدھی سینٹر سے مین رکشہ  اسٹاپ  تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شدید نعرے بازی کی گئی۔

احتجاجی ریلی میں سیاسی قوم پرستوں، سیاسی سماجی کارکنوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ظلم و بربریت کے خلاف نعرے لگائے۔

بلوچستان کے عوام ظلم و بربریت کا شکار ہیں، اپنے حقوق اور اپنے پیاروں کے لیے احتجاج کرنے والے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر پر تشدد ریاستی ناکامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کو مدنظر رکھا جانا چاہیے