کراچی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کو 75 ملین گیلن پانی کی فراہمی بند

عرفان علی عرفان علی

کراچی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کو 75 ملین گیلن پانی کی فراہمی بند


کراچی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کو 75 ملین گیلن پانی کی فراہمی بند


کراچی کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آج صبح 8 بج کر 45 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کے تھرڈ فیز میں پیش آنے والے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 75 ملین گیلن پانی کی فراہمی بند ہو گئی۔پمپنگ اسٹیشن پر تاحال بجلی بحال نہیں ہو سکی۔ ترجمان نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی اور اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کے الیکٹرک سے رابطے میں ہیں تاکہ فراہمی جلد بحال کی جا سکے۔