اورماڑہ کے قریب ماہی گیر نے جال میں پھنسی ایک بڑی سپرم وہیل کو بحفاظت آزاد کردیا۔
ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑی سپرم وہیل کسی مچھیرے کے جال میں پھنسی ہوئی پائی گئی
یہ ایک ذیلی سطح کا جال تھا جسے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نےمتعارف کرایا تھا۔یہ جال ڈولفن اور چھوٹی وہیل مچھلیوں کو بغیر الجھے ہوئے گزرنے کے لیے راستہ فراہم کرتا ہے۔
معظم خان کے مطابق سپرم وہیل کی لمبائی تقریباً 30 فٹ تھی۔کافی لمبائی کے باعث سپرم وہیل جال کو عبور نہ کرسکی۔
آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد ماہی گیر کیپٹن محمد شفیع اللہ نے 500 میٹر جال کاٹ کر سپرم وہیل کو چھوڑا۔
سپرم وہیل پاکستان میں چار بڑی وہیلز میں سے ایک ہے۔