ٹھٹھہ, عوامی تحریک کے قائد رسول بخش پلیچو کی پانچویں برسی آبائی گاؤں منگر خان پلیچو جنگ شاھی میں منائی گئ تقریب میں ٹیبلوز پیش کئے گئے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 سیاست دان، سیاسی مفکر اور  دانشور،عوامی تحریک کے قائد  رسول بخش پلیجو کی پانچویں برسی آبائی گاؤں منگر خان پلیچو جنگشاہی کے قریب منگر خان پلیجو میں منائی گئ اس موقع پر  سندھیانی ثقافتی گروپ نے رسول بخش پليجو کو پریڈ کے ذریعے سلامی دی ۔

 قومی اور انقلابی گیتوں پر ٹیبلوز پیش کر کے رسول بخش پليجو  کو خراج تحسین پیش کیا  عوامی تحریک کی مرکزی  قیادت نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

 برسی کی تقریب میں سندھ بھر سے کارکنوں  نے شرکت کی۔

 برسی کے جلسہ عام میں  مختلف سیاستدانوں، وکلاء، صحافیوں، ادیبوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے  رسول بخش پلیجو کی شخصیت اور ان کی مظلوم طبقہ کے لئے  جدوجہد پر روشنی ڈالی

ڈجیٹل مردمشماری کو مسترد کرنے، سندھ سے غیر مقامیوں کو واپس بھیجنے ، دریائے سندھ پر ڈیم بنانے کے خلاف اور دیگر سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف  قراردادیں پیش کی گئیں.

عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال  جروار نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول بخش پلیجو سندھ اور پاکستان کے  وہ عظیم دانشور اور  رہنما ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی مظلوم طبقات اور قوموں کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔

 رسول بخش پلیجو دنیا کے عظیم انقلابیوں کا  تسلسل ھیں سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر سبھانی ڈاہری نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے سیاست میں خواتین کو  قائدانہ کردار دے کر  تاریخ میں ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا جلسہ سے اظہر جمیل ،جامی چانڈیو ،شیما کرمانی ،نزیر لغاری کے علاؤہ دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے جبکہ مختلف اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔