کراچی شفیق موڑکےقریب تیزرفتاربس کی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارایک شخص جاں بحق اور تین افرادزخمی ہوگئے۔
مشتعل شہریوں نےبس کوآگ لگادی۔
کراچی میں شفیق موڑکےقریب تیزرفتارمسافربس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔
حادثے میں موٹرسائیکل سوارشہری جاں بحق اور تین افرادزخمی ہوئے۔پولیس کےمطابق جاں بحق شخص کی شناخت اٹھارہ سالہ جمیل کےنام سےہوئی ہے۔
حادثے کے بعد مشتعل افرادنےبس کونظرآتش کردیا۔فائربریگیڈکی گاڑی کوطلب کرکےآگ بجھائی گئی جبکہ بس کاڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔