پانچ دن گزر گئے نیب کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری میں کامیابی نا ملی

نزاہت خان نزاہت خان

پانچ دن گزر گئے نیب کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری میں کامیابی نا ملی

پانچ دن گزر گئے نیب کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری میں کامیابی نا ملی۔ان  کی رہائش گاہ کے  باہر کارکنوں کے اجتما ع پر   ٹینٹ اور کرسیاں لگا دی گئیں۔ ان کے بھانجے کا کہنا ہے یہاں کتنے دن بیٹھنا ہے جلد لائحہ عمل طے کریں گے۔

نیب کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی منتظر۔گھر کے باہرکارکنوں  کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔۔ جس کے باہر  وہاں ٹینٹ اور کرسیاں لگادی گئیں۔

آغا سراج درانی کے بھانجےآغا جلیل خان  نے  بتایا کہ پورے ملک سے  لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے۔ چادر اور چار دیواری کی  حفاظت کےلیے ہم یہاں پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کتنے دن بیٹھنا ہے جلد لائحہ عمل طے کریں گے۔  آغا سراج کہاں سے ضمانت کرائیں گے،، اس  بارے میں انہیں  کوئی معلومات نہیں۔

یہاں پر ہم نے کیوں کہ  چادر اور چار دیواری کی  حفاظت کرنی ہے پامالی کی، اور ہماری ڈیوٹی ہے  یہ، ہمیں نہیں پتا وہ کہاں سے ضمانت کرائیں گے، اس بارے میں ہمیں کچھ نہیں

سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخی کے بعد نیب کی ٹیم آغا سراج درانی  کو گرفتار کرنے کی کوششوں  میں مصروف ہے۔