سونا دو ہزار، دوسو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ، آٹھ ہزار، پانچ سو روپے تولہ ہوگیا۔ سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوا۔ فی تولہ سونے کی قیمت دوہزار، دوسو روپے اضافے کے بعد دو لاکھ، آٹھ ہزار، پانچ سو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا اٹھارہ سو چھیاسی روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ، اٹہتر ہزار ، سات سو پچپن روپے ہوگیا۔