سندھ کابینہ میں کے فور منصوبے کو سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری

عرفان علی عرفان علی

 سندھ کابینہ میں کے فور منصوبے کو   سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری


سندھ کابینہ میں کے فور منصوبے کو   سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری۔ سندھ ریونیو بورڈ اور ایف بی آر   کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ  کا بھی فیصلہ ۔ دھابیجی  اکنامک زون میں  چینی کمپنیوں   کو لانے کے لئے  ایم او یو سائن کرنے  کی بھی منظوری دے دی۔


وزیر اعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ نے  کراچی کو فراہمی آب  کےمنصوبے ،،،کے فور  کو   سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں   سندھ ریونیو بورڈ  اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کی منظوری  بھی دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا چین کی کمپنی پاور چائنا انٹرنیشنل دھابیجی اکنامک زون میں  چینی کمپنیوں کو  لانے کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ ایم او یو سائن کرنا چاہتی ہے۔ سندھ کابینہ نےایم او یو کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں   ایک سو پچانوے  نئے ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے امیدواروں کی بھرتی کا بھی فیصلہ ہوا۔  تعلیمی بورڈز کی کمپوزیشن میں تبدیلی کی   بھی منظوری دی گئی۔  ہیومن سیٹلمنٹ کےلئے  چوہتر کروڑ سے زائد روپے کےبجٹ   کی فراہمی کا فیصلہ ہوا۔   اجلاس مٰیں بورڈ کا چئیرمین یا تازہ تقرری یا کسی کیڈر کے افسر کو ٹرانسفر کر کے لگانے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔ کابینہ نے ترمیم کی منظوری دیدی اور بل کو اسمبلی بھیجنے کی ہدایت  کی ۔کابینہ نے   این ای ڈی یونیورسٹی میں این ای ڈی انٹرٹیچ سائنس اینڈ ٹیکنالاجی پارک کو مزید تین ایکڑ  اراضی دینے کی منظوری دی۔