کراچی میں مویشی،، لمپی
نامی جلدی بیماری میں مبتلا ہوئے،، تو
گائے کے گوشت کی طلب میں کمی ہو گئی۔ دوسری جانب مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے ۔۔ شہری
کہتے ہیں حکومت قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔
لمپی بیماری کے سبب شہری گائے
کا گوشت کھانے سے کترانے لگے ہیں۔طلب میں اضافہ ہوا تو ۔ رسد میں کمی کو
جواز بناتے ہوئے ۔۔ مرغی کے گوشت کی قیمت 500 سے 540 روپے کلو تک کردی گئی ۔
ہفتہ وار چھٹی کے دن بازاروں کا رخ کرنے والے
شہری کہتے ہیں کہ وجوہات کچھ بھی ہوں،،
مجبوری کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے ۔۔ دودھ ہو سبزی ہو یا گوشت کچھ بھی سرکاری قیمت
پر فروخت نہیں ہوتا ۔
رمضان کی آمد آمد ہے ایسے میں مرغی کے گوشت کی
قیمت میں اچانک اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے ۔