"سینیٹ اجلاس: وقفہ سوالات معطل، ریلوے کمیٹی کو مزید وقت"
اسلام آباد: چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات کو معطل کر دیا گیا۔
اجلاس میں ریلوے کمیٹی کی رپورٹ کی تیاری کے لیے مزید 60 ایام کی توسیع کی تحریک سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کی، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ اس فیصلے کے تحت ریلوے کمیٹی کو رپورٹ کی تیاری کے لیے مزید وقت دیا گیا۔
اسی اجلاس میں قائمہ کمیٹی نجکاری کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جو کمیٹی کے چیئرمین افنان اللہ نے ایوان کے سامنے رکھی۔