وزیراعظم نے مواچھ موڑ ٹرک دھماکے کا نوٹس لیا ہے۔گورنر سندھ


وزیراعظم نے مواچھ  موڑ ٹرک دھماکے کا   نوٹس لیا ہے۔گورنر سندھ

کراچی،عدنان اطہر

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ   وزیراعظم نے مواچھ  موڑ ٹرک دھماکے کا   نوٹس لیا ہے۔ مجرموں کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ دہشت گرد سب کے مشترکہ دشمن ہیں۔  

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ  موڑ کے قریب ٹرک   دھماکہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔

 لانڈھی شیر پائو کالونی میں میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اہلخانہ کو یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے۔

 وزیراعظم اور انکی ٹیم بھرپور طریقے سے اس کی نگرانی کررہے ہیں ہم بہت نزدیک ہیں مجرموں کو پکٹرنے میں

ان  کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے  واقعے کی تحقیقات  کررہے ہیں۔ ہم اپنی ذمہ داری سے غافل نہیں ۔ ذمہ داروں کو  نہیں چھوڑا جائے گا۔

جس نے یہ غلیظ کام کیا ہے اس کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں وزیراعظم اورانکی ٹیم   تنہا نہیں چھوڑے گی

اس موقع پر جرگہ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اتوار تک ملزمان گرفتار نا ہوئے،،، تو شارع  فیصل پر دھرنا دیا جائے گا۔