کراچی کی سڑکیں ہی نہیں کھیل کے میدان بھی دندناتے ہیو ی ٹریفک سے محفوظ نہ رہے۔

عرفان علی عرفان علی

  کراچی کی سڑکیں ہی نہیں کھیل کے میدان بھی دندناتے ہیو ی ٹریفک سے  محفوظ نہ رہے۔


 کراچی کی سڑکیں ہی نہیں کھیل کے میدان بھی دندناتے ہیو ی ٹریفک سے  محفوظ نہ رہے۔ بلدیہ ٹاون میں واٹر ٹینکر نے گراونڈ میں کھیلنے  والے معصوم  بچے کو  روند کر مار ڈالا۔


بلدیہ ٹاون میں واٹر ٹینکر نے  پلے گراونڈ میں  کھیلنے والے بچے کو  ٹکر ماری دی۔ معصوم موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کے چچا کا کہنا ہے کھیل کے گراؤنڈ پر واٹر ٹینکر والوں نے قبضہ کیاہواہے۔ متوفی عفان کے اسکول کی چھٹیاں تھیں اور  وہ گراؤنڈ میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران واٹر ٹینکر نے  گراونڈ کے گیٹ پر  بچے کو کچل دیا۔۔  عفان تین بہن بھائیوں میں دوسرے  نمبر پر تھا۔   اس کے والد دبئی میں کام کرتے ہیں۔  بچے کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی،، جہاں پولیس نے  ضابطے کی کارروائی مکمل کرلی۔