حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 بند کے قریب دریائے سندھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پانی سے باہر نکالا۔

حمنا راجپوت حمنا راجپوت

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 بند کے قریب دریائے سندھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پانی سے باہر نکالا۔

لطیف آباد... دریائے سندھ کے کنارے اچانک سنسنی خیز منظر۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ پانی میں ایک لاش موجود ہے۔ ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو نکال کر شناخت کی۔

لاش محمد حنیف کے نام سے ہوئی، جو لطیف آباد نمبر 12 کا رہائشی اور تقریباً 65 سال کا تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق محمد حنیف گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔