لاہور:
موسمی تبدیلی کے باعث لاہور میں فضائی معیار عارضی طور پر متاثر ہوا اور اے کیو آئی 192 ریکارڈ کیا گیا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی مؤثر انداز میں جاری ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھٹوں، صنعتی دھوئیں اور اوپن فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو فوگ کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے خاتمے کی مہم میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ شہری غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔