ڈی ایچ اے سٹی کراچی
میں ڈاؤ یونیورسٹی کے اشتراک سےذیابیطس آ گہی واک کا اہتمام کیا گیا
واک کا آغاز ڈی ایچ
اے سٹی کے صدر دروازے سے کیا گیا۔شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکا نے صدر دروازے
سے وزیٹرز سینٹرز تک واک کی۔ واک میں ڈاؤ یونیورسٹی کے اساتذہ، عملہ اور طلبا کی
بڑی تعداد شریک ہوئی۔ واک میں ڈی ایچ اے
کے کرنل محمد صدیق ،کرنل محمد کاشف،دیگر افسران اور ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے طلبا بھی شریک تھے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز اور ڈی ایچ
اے سٹی انتطامیہ نے مختلف دواساز اداروں کے تعاون سے واک کا اہتمام
کیا۔