چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں شعبہ صحت میں سندھ دیگر صوبوں کے لئے مثال بنا۔ سندھ کے ہر تحصیل میں ٹیلی میڈیسن سہولت موجود ہے ۔ سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہمراہ ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں چائلڈلائف فاؤنڈیشن کے ٹیلی میڈیسن سیٹلائیٹ سینٹر کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں چائلڈ لائیف فائونڈیشن کی بچوں کے ایمرجنسی روم کے معیار پر گلوبل اسٹڈی کے عنوان سے تقریب کا انعقاد۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پہنچے،،
بلاول بھٹو زرداری نے چائلڈلائف فاؤنڈیشن کے ٹیلی میڈیسن سیٹلائیٹ سینٹر کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سی ای او چائلڈ لائف فاونڈیشن ڈاکٹر احسن ربانی کا چیئرمین بلاول بھٹو کو ٹیلی میڈیسن سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹیلی میڈیسن پر مریض اور ڈاکٹرز کے مابین فون اور وڈیوسسٹم پر کوآرڈینیشن کا جائزہ بھی لیا ۔ چائلڈ لائف فائونڈیشن کا ٹیلی میڈیسن سسٹم صرف بچوں کے لیے ہے ۔ چائلڈ لائف فائوڈیشن کا ٹیلی میڈیسن سسٹم 350 اسپتالوں کے ساتھ پورے ملک سے منسلک ہے
بلاول بھٹوزرداری کا تقریب سے خطاب میں کہا سندھ کے ہر تحصیل میں ٹیلی میڈیسن سہولت موجود ہے، نہ صرف 9 ایمرجنسی رومز بلکہ ہر تحصیل میں لوگوں کو صحت کی سہولیات پہنچا رہے ہیں ۔ ہر ضلع میں چائلڈ لائف ایمرجنسی قائم کرنا چاہتے ہیں
ان کا کہنا تھا توانائی سے صحت کے شعبے تک کامیابیاں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کامیابی کا ثبوت ہیں ۔ وفاق سے پہلے کم ملنے کا حل پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کی صورت میں نکالا