سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وائلڈ لائف اور فاریسٹ فورس سرگرم، پنجاب بھر میں امدادی کارروائیاں جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وائلڈ لائف اور فاریسٹ فورس سرگرم، پنجاب بھر میں امدادی کارروائیاں جاری

سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وائلڈ لائف اور فاریسٹ فورس سرگرم، پنجاب بھر میں امدادی کارروائیاں جاری

لاہور پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں وائلڈ لائف اور فاریسٹ فورس کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ شرقپور میں فاریسٹ ٹیم نے فیض پور کلاں کے متاثرہ علاقے میں پہنچ کر کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

نارووال کے علاقے بدوملہی میں وائلڈ لائف فورس بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، جہاں مقامی عوام نے فورسز کے خدمت کے جذبے کو سراہا۔ فاریسٹ ڈویژن کے افسران اور اہلکار پنجاب بھر میں امدادی کارروائیوں میں پیش پیش ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ریسکیو آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کر رہی ہیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مؤثر اور مربوط انداز میں جاری رکھا جا سکے۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امداد کی