کام ختم۔۔۔ کھیل شروع

عدنان اطہر عدنان اطہر

 کام ختم۔۔۔ کھیل شروع


نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی  چیمپئنز ٹرافی  اور سہہ  ملکی سیریز کی نئے انداز میں  میزبانی کو تیار۔۔اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب  کے موقع پر معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے۔شاندار لائٹ شو ،آتش بازی کا بھی اہتمام ہوگا۔نیا نیشنل اسٹیدیم کس انداز میں نظر آئے گا،

کام ختم۔۔۔ کھیل شروع ۔۔۔نیشنل بینک کرکٹ  اسٹیڈیم کی نئی عمارت کا افتتاح منگل کی شام  چئیر مین پی سی بی محسن نقوی اہم شخصیات کے ہمراہ کریں گے۔۔۔معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا آواز کا جادو جگائیں گے


تعمیر کی جانے والی نئی چارمنزلہ عمارت میں میچ آفیشلز،دو ٹیموں کے پویلین اور ڈریسنگ روم  کے  علاوہ ہاسپٹیلیٹی  اور چیئرمین باکس بنایاگیا ہے 


شائقین کرکٹ کے لئے تمام انکلوژرز میں نشستیں بھی  لگادی گئیں۔۔۔ شائقین کرکٹ  کا ویو بہتر بنانے کے لئے جنگلہ ہٹا کر گرل لگادی گئی ہیں


دو جدید ایل ای ڈی اسکرین سے  گراؤنڈ کو مزین کیا گیا ہے۔۔۔جد یدفلڈ لائٹس  روشن ہوں گی رات میں دن کا سماں محسوس ہوگا ۔۔۔افتتاحی تقریب سے  قبل اسٹیڈیم کو فینسی لائٹس سے بھی مزین کیا گیا ہے۔

تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے لئے چئیر مین پی سی بی کی جانب سے  پرتکلف  دعوت کا انتظام بھی کیا گیا ہے


اسٹیڈیم میں پریکٹس کے لئے  نئی پچز  بھی تیار ہیں ،قذافی اسٹیڈیم لاہور سے  اتاری گئی فلڈ لائٹس اب پریکٹس ایریا میں جگمگائیں گی۔۔۔افتتاحی تقریب میں شائقین کرکٹ کا داخلہ  مفت ہوگا۔۔۔آنے والوں کو اصل  شناختی کارڈ  دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ملے گی ۔۔۔تقریب کےاختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔۔۔