کراچی اورنگی ٹاؤن میں مبینہ ڈکیتی کے دوراننوجوان کے قتل کے واقعہ میں نیا موڑ آگیا۔ مقتول خود ہی ڈاکو نکلا ۔ پولیس کا دعوی ہے مقتول ساتھیوں کےساتھ واردات کے لئے آیا تھا۔ جھگڑے پر ساتھی نے گولی مار دی۔
ایس ایس پی ضلع غربی کا دعوی ہے گزشتہ روز مقتول فہد واردات کی غرض سے علاقے میں آیا تھا۔جھگڑے کے دوران ساتھی نے ہی اسے گولی ماری ۔ فہد کو گولی مارنے والے ساتھی کو شہریوں نے پکڑنا چاہا،، تو انہوں نے فائرنگ کردی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئےتھے۔مبینہ طور پر دوران لوٹ مار قتل کئے گئے نوجوان کا کرمنل ریکارڈبھی سامنے آگیا ۔مقتول فہد کے خلاف دوہزار بیس میں اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔مقتول ماضی میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا تھا۔ ایس ایس پی ضلع غربی کےمطابق گزشتہ روز پیش آئے واقعے کے منگھوپیر اور پاکستان بازار تھانے میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔