اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فوری سماعت کی استدعا منظور۔
سندھ ہائی کورٹ نے بیس جولائی کے لئے سماعت مقرر کردی۔
رہنما پیپلز پارٹی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے دلائل دیئے سراج درانی ایک سال آٹھ ماہ جیل میں گزر چکے ہیں۔
اتنی مدت جیل گزارنے پر ملزم ضمانت کا مستحق ہے۔درخواست ضمانت کی سماعت فوری بنیادوں پر ایک ہفتے میں کی جائے۔
پراسیکیوٹر نیب نے بتایا تفتیشی افسر لاہور سے آتے ہیں ۔
اس لئے دو ہفتے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے،، بیس جولائی کے لئے سماعت مقرر کردی۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جیل میں ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ان کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد کرچکی ہیں۔