قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ

عرفان علی عرفان علی

 قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ

کراچی قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور ساز و سامان پر مبنی مختلف پویلینز کا جائزہ لیا. اویس قادر شاہ نے پاکستان کی دفاعی صنعت اور پاکستان کی مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہا، جن کی انتھک محنت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت پاکستان آج اس عالمی معیار کی نمائش کی میزبانی کر رہا ہے. اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آئیڈیاز 2024 پاکستان کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے، جو نہ صرف ہمارے دفاعی شعبے کی مضبوطی کا ثبوت ہے بلکہ عالمی سطح پر دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بھی ہے. انہوں نے اس نمائش کے انعقاد پر سندھ حکومت کے کردار پر بھی خوشی کا اظہار کیا، جو پاکستان کو عالمی دفاعی میدان میں نمایاں مقام دینے میں معاون ثابت ہو رہی ہے.


دوسری جانب آئیڈیاز 2024 میں 55 ممالک کے نمائش کنندگان شریک ہیں، اور یہ عالمی دفاعی تعاون، جدید ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے.