کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی

فوزیہ جمیل فوزیہ جمیل

کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی

کراچی کے علاقے کریم آباد میں نجی اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ، سمیہ نامی خاتون نے آج ہی بچی کو جنم دیا تھا


کراچی کے نجی اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ہے، سمیہ نامی خاتون نے آج ہی بچی کو جنم دیا تھا، خاتون کو اسٹریچر پر لفٹ کے ذریعے لے جایا رہا تھا کہ اچانک لفٹ ٹوٹ کر گئی ہے جس سے خاتون کی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، ریکسیو ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش کو نجی اسپتال سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسٹریچر کو پیچھے کھینچنے کی کوشش کے دوران لفٹ اندر گر گئی تھی