وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کی خیرپور ببرلو بائے پاس پر بیٹھے دھرنے کے شرکاء سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست۔ کہا شرکاء پر طاقت کے استعمال کا کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر ان سے منفی باتیں منسوب کی جا رہی ہے۔ ہم نہروں کے قیام کے سخت مخالف ہیں ۔بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام کا مقدمہ جیتا ہے۔ سندھ سمیت پورے ملک کے لوگوں کو دھرنے کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔وکلاء اور عوام سے درخواست ہے کہ ازخود سڑکیں کھول دیں۔ دھرنے کے باعث مسافر مرد و خواتین، بچوں و بزرگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے۔