اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا اور جدید ترین مانیٹرنگ نظام "شکرا" کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر 24/7 مانیٹرنگ روم اور کال سینٹر کو بھی فعال کر دیا گیا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکومنٹ کے نظام کو ڈیجیٹل کر دیا گیا۔
محسن نقوی کو "سیکوئر ہائبریڈ انٹیلی جنس فار نالج بینڈ ریسپونس انالیٹکس" سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
نئے نظام سے پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔
پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جا سکے گی۔
مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز رفتار اور محفوظ خدمات فراہم کرنا ہے۔
جدید مانیٹرنگ نظام سے محکمہ پاسپورٹس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
پاکستانی پاسپورٹ کے سیکیورٹی فیچرز کو آئی سی اے او اسٹینڈرڈز کے مطابق بنایا گیا ہے۔
جدید آٹومیٹک جرمن مشینوں سے محکمے کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔
آٹومیٹک مشینوں سے پاسپورٹ پرنٹنگ پراسیس میں انسانی مداخلت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔