عمران خان نے خود کو بچانے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بولا ۔ شیری رحمان

عرفان علی عرفان علی

 عمران خان نے خود کو بچانے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بولا ۔ شیری رحمان

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی  شیری رحمان کا کہنا ہے عمران خان نے خود کو بچانے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بولا ۔

 اب چور ڈاکو کا بیانیہ نہیں چلے گا۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں

 وہ  قانون سے بالا ہیں،،لیکن  ایسا نہیں ہے۔ اب چور ڈاکو کا بیانیہ نہیں چلے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے سب نے مل کر  کام کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو،  حنا ربانی کھر اور دیگر نے اس سلسلے میں دن رات محنت کی۔

 سیلاب سے اسی فیصد سندھ متاثر ہوا ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے تاریخ میں ایسی تباہی نہیں دیکھی۔