کراچی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ
کے پچاس کمانڈوز نے نیول اسپیشل
آپریشنز ٹریننگ سینٹر سے تربیت مکمل کرلی۔ کمانڈوز کوفضائی حملہ، بس حملہ،
اسنائپرفائرنگ، روم کومبٹ،کلوزکوارٹر، بیٹل ریپیلنگ اور دیگر عسکری تکنیکوں کی تربیت دی گئی ۔
کمانڈوز نے ایس ایس جی سے آٹھ
ہفتے پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ ترجمان ایس ایس یو کے
مطابق سینٹر سے اب تک پاس آؤٹ ہونے والا یہ ایس ایس یوکا،،،نواں بیچ ہے۔ اب تک اسپیشل
سیکیورٹی یونٹ کے ڈھائی سو کمانڈوز نیول
اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر سے تربیت حاصل کرچکے ہیں ۔
کمانڈوز کوفضائی حملہ، بس حملہ، اسنائپرفائرنگ، روم کومبٹ،کلوز کوارٹر، بیٹل ریپیلنگ
اور دیگر عسکری تکنیکوں کی تربیت دی
گئی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصوداحمد پاسنگ آؤٹ کی تقریب
کے مہمان خصوصی تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس
ایس یو کمانڈوز کو فراہم کی جانے والی تربیت
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔