مقتول انتظار کے والد اشتیاق
احمد کا کہنا ہے عدالتی فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ انتظار کو بے
گناہ مارا گیا۔ جن افسران کے نام جے آئی ٹی میں آئے
تھے،،ان کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو عدالت جائیں گے۔
اشتیاق احمد کا پریس کانفرنس میں
کہناتھا کہ انصاف ملنے پر عدالت
کے مشکور ہیں۔ ثابت ہوگیا کہ انتظار کو بے گناہ قتل کیا گیا۔
حکومت سے بھی یہ ہی گزارش ہےکہ معاف کرنے کا حق باپ کو ہے آپ کو نہیں
۔اس لیے میرے بچے کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔ اور آنے والے ہزاروں انتظار
کےلیے یہ فیصلہ مثال بننا چاہئے
انہوں نے کہا کہ اس کیس کی
تفتیش پولیس کے بجائے کسی اور ادارے کو سونپی جانی چاہیے تھی۔
میرا یہ ہی کہناہے کہ
کہاں پولیس اکیوز ہو وہاں تفتیش کیسی اور ادارے سے ہونی چاہئے آپ ایف آئی اے
سےکرالیں ،جیوڈیشل انکوائری کرلیں
فیصلہ آنےکےبعد یہ
ثابت ہوگیا کہ وہ بے بے قصور تھا معصوم بچے کو مارا گیاتھا
ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں نام آنے کے باوجود افسران کو
شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔ اگر کارروائی نہ کی گئی تو عدالت جائیں گے۔