کراچی میں اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

عمران عمران

کراچی میں اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

کراچی میں اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری۔ سپریم کورٹ نے فنڈز کی کمی کا موقف مسترد  کردیا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تین رکنی بنچ  نے اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں   کہا ہے کہ  ایڈوکیٹ جنرل نے متاثرین کی بحالی میں فنڈز کی کمی کا دعوی کیا  ہے۔اس حوالے سے  سندھ حکومت کا موقف قابل قبول نہیں  ہے۔ فیصلے  میں عدالت عظمی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں اور اقدامات  سے متعلق دو ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں ۔