کراچی والے شدید گرمی میں بجلی سے محروم۔
بجلی بندش پر کہیں پالیسی لوڈشیڈنگ تو کہیں
خرابی کا بہانہ۔
دن رات بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو مشکل میں ڈال دیا۔
کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔
شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں پالیسی لوڈ شیڈنگ اور فالٹس کے باعث شہریوں کو بجلی کے تعطل کا سامنا رہا۔
نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال اور
بلدیہ ٹاؤن زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا دعوی ہے کہ طلب بڑھ جانے کے باوجود بجلی کی
فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔