پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے انڈیکس میں تراسی پوائنٹس کااضافہ

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے انڈیکس میں تراسی پوائنٹس کااضافہ


 پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے انڈیکس میں تراسی پوائنٹس کااضافہ۔فی تولہ سونا گیارہ سو روپے سستا۔ انٹربینک میں  ڈالر  کی قیمت ایک پیسے کم ہوگئی۔


پاکستان اسٹاک ایکسچنج  میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  مارکیٹ معمولی اضافے سے بند ہوئی۔ ہینڈریڈ انڈیکس  تراسی پوائنٹس کے اضافے سے  ایک لاکھ، اٹھاون ہزار، سینتیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔فی تولہ سونا گیارہ سو روپے سستا ہوکر  تین لاکھ، ستاسی ہزار، پانچ سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت  نو سو تینتالیس روپے کمی کے بعد  تین لاکھ، بتیس ہزار، دوسو اٹھارہ روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں  ڈالر ایک  پیسے کمی کے بعد  دوسو اکیاسی روپے، چھیالیس پیسے کا ہوگیا۔