میری رائے ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کی طرف جانا چاہئے،شیخ رشیداحمد

عرفان علی عرفان علی

میری رائے ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کی طرف جانا چاہئے،شیخ رشیداحمد

اسلام آباد  میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہےکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ امن و امان کو براقرار رکھیں  کسی نے دھرنا دیا تو ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرینگے دھرنا دینے والے دھر لئے جائیں گے،ہم امن و امان برقرار رکھنے کے پابند ہیں

ان کا کہناتھاکہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،دبئی میں جو بیٹھا ہے وہ سرنڈر کرتا،س نے سرنڈر ہی نہیں کیا ہے ہم اسے گرفتار کریں گے،شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی کی ریلی سب سے بڑی ریلی ہوگی،راولپنڈی کی ریلی کو میں خود لیڈ کرتا ہوں اورعمران خان کو کہا ہے بجٹ کے بعد الیکشن کی جانب جانا چاہیئے،وزیراعظم کو گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کی رائے دی تھی،ریڈ زون میں کسی کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی وزیر داخلہ نے کہاکہ اتحادیوں اور ناراض اراکین سے بات چیت چل رہی ہے،میری رائے ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کی طرف جانا چاہئے،عمران خان میری رائے سے اتفاق کرتے ہیں تو صحیح ہےحرف اراکین اسلام آباد کے 5 سٹار ہوٹل میں مزے کررہے ہیں ،اتحادی ہمارے حق میں فیصلہ کرینگے ،ناظم جوکھیوں کیس کے ملزم جام عبد الکریم دبئی سے ووٹ ڈالنے آرہے ہیں ،مفرور اراکین کو بھی ووٹ ڈالنے لارہے ہیں انکی کانپیں ٹانگ گئی ہیں،آج تک پاکستان کی تاریخ میں 5سال پورے نہیں کئے عمران خان کو اللہ فتح دے گا