انڈس ڈالفن

صبانور صبانور

انڈس ڈالفن

انڈس ڈالفن کنزرویشن سینٹر سکھر کی 6 رکنی ریسکیو ٹیم نے رات گئےضلع خیرپور میں ایمرجنسی ریسکیو آپریشن کرتےہوئے انڈس ڈالفن کو ریسکیو کیا

 اور 140 کلومیٹر سفر کرکےکامیابی سےواپس اسکےمسکن دریائے سندھ پہنچایا۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ سکھر سے نکلنے والی نہروں کےدروازوں سے انڈس ڈالفن نہروں میں آجاتی ہیں.

 جس کےبعد واپسی تقریبآ ناممکن ہوتی ہے۔

 ڈالفن سکھربیراج سسٹم کے میر واھ سےنکلنے والی چھوٹی نہر علی نواز میں آگئی تھی نہر میں پانی خطرناک حد تک کم تھا اسلئے سکھر ڈالفن ریسکیو ٹیم کی ھدایات پر خیرپور وائیلڈلائیف کےغلام حیدر دشتی اور گائوں کےرہائشی دلبر کو فون پر ہدایات دی گئیں کہ ریسکیو ٹیم پہنچنے تک ڈالفن کو کیسے ہینڈل کیاجائے اور چھوٹے تالاب میں منتقل کیاجائے۔

ڈالفن کو رات گئےکامیابی سےریسکیو کرکے اسکےمسکن میں آزاد کردیا گیا