آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ پرانا ہے۔جرائم پیشہ افراد کو پکڑنا اور سزا ملنی چاہیے۔ کچے کے علاقے میں موثر کارروائی کے بعد بہتری آئی ہے۔
آئی جی
سندھ غلام نبی میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے
ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ
پرانا ہے۔جرائم پیشہ افراد کو پکڑنا اور
سزا ملنی
چاہیے۔ ایف آئی آر درج نا کرنے والے تھانیدار کو ہٹا دیتا ہوں۔آئی جی
سندھ نے کہا شہر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کلچر بنتا جارہا ہے۔جرگوں سے
متعلق عدالتی احکامات پر عمل کریں گے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف
موثر کارروائی کی گئی ہے۔ انٹیلی جنس کی
بنیاد پر آپریشن کررہے ہیں۔گھوٹکی اور شکارپور میں بہتری آئی ہے۔