کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے دو واقعات کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے دو واقعات کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے دو واقعات کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے بعد ایڈیشنل آئی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے ۔

شہر قائد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملزمان کی فائرنگ سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے ،

واقعات سپر ہائی وے ، کلفٹن ، کشمیر روڈ اور بلدیہ ٹاون کے علاقوں میں پیش آیا

بلدیہ ٹاون میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جنید نامی شہری کو گھر سے بلا کر سر پر گولی ماری ،، پولیس کے مطابق مقتول شادی کی تقریب سے گھر آیا تھا اور کسی دوست کے فون پر باہر نکلا ،،،

پولیس نے وقوعہ سے تیس بور پستول کا ایک خول اور اطراف کی سی سی ٹی وی تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی،

گزشتہ روز پہلا واقعہ کلفٹن بلاک نو میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر شہری وید باندھ گولیوں کا نشانہ بنا،،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں درج کرلیا،

سپر ہائی وے پر بھی ملزمان کی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 55 سالہ عبدالقدیر لقمہ اجل بن گئے،،

کشمیر روڈ پر ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں شارخ نامی نوجوان جاں بحق ہوا، واقعہ کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم مقتول کی فیملی کو لوٹ رہا ہے جس دوران وہ باہر آیا اور ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کردیا،،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،،،

چند گھنٹوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے بعد ایڈیشنل آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار کا حکم دیا تھا جس کے باوجود چاروں واقعات کے ملزمان تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے