وفاق اینٹی کرپشن کورٹ نےٹی ڈیپ کیس میں درج کیےگئےتمام مقدمات میں چئیرمین سینیٹ اورپی پی رہنما یوسف رضاگیلانی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
وفاق اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس کی سماعت فیصلہ سناتےہوئےچئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کوبری کردیا گواہوں کی عدم موجودگی اورٹھوس شواہد نہ ہونےپرعدالت نےملزمان کوبری کردیا۔ یوسف رضاگیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا یوسف رضاگیلانی پرالزام تھاکہ انکے نام پر50لاکھ روپے کمیشن لیاگیا ۔ ایف آئی اےان تمام الزامات کوثابت کرنےمیں ناکام رہی۔
میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےچئیرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانےنےکہا کل طویل انتظارکےبعد عدالت نےفیصلہ سناتےہوئےانصاف کےتقاضوں کوپوراکیا۔اللہ کا شکریےمقدمات سےبری ہوچکےہیں
دوران سماعت عدالت نےریمارکس دئیےکہ یوسف رضا گیلانی کے اکاونٹ میں ییسے توآئے نہیں۔ اگران کے اکاونٹ میں یسے منتقل ہوتےتوان سے نکلوالیتے ۔ گیلانی صاحب کے خلاف ایک کے بعد ایک کیس بنایا فاروق ایچ نائیک نےدلائل دیتےہوئےکہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ سےضمانتیں حاصل کرنےکےباوجود ایف آئی اےنےانھیں ایک مقدمہ میں مفرورقراددےدیا۔ایک وقت ایسابھی آیا کہ جب انکےبیٹےکواغواء کیا گیا تووہ کورٹ میں پیش ہورہےتھےوقت کی اہم ضرورت ہےکہ کرمنل مقدمات میں وقت کا ضیاع بچانےکیلئےقانون سازی کی جائے