کراچی،کورنگی میں چھ سالہ بچی سےمبینہ زیادتی اور قتل کیس میں ملزم پر فرد جرم عائد نا ہوسکی۔ماڈل کورٹ نے کیس سیشن عدالت بھیجنے کی ہدایت کردی۔
ماڈل ٹرائل
کورٹ شرقی میں کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا اینٹی ریپ اینڈ انویسٹی گیشن ترمیم
کے بعد یہ کورٹ کیس کی سماعت نہیں کر سکتی۔
وزارت قانون و انصاف نے سات مئی دوہزار اکیس کو اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ مزید سماعت انتیس دسمبر تک ملتوی کردی۔پولیس کے مطابق واقعہ
اٹھائیس جولائی کو زمان ٹاون تھانے کی
حدود میں پیش آیا تھا۔گرفتار ملزم نے جوڈیشل
مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔فوری سماعت کےلئے سیشن عدالت نے کیس ماڈل ٹرائل کورٹ منتقل
کیا تھا۔