وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر آبی ذخائر مونس الہی کی ملاقات۔

نزاہت خان نزاہت خان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر آبی ذخائر  مونس الہی کی ملاقات۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر آبی ذخائر  مونس الہی کی ملاقات۔ پانی کی تقسیم کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر آبی ذخائر مونس الہی  کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ پانی کی تقسیم پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا  کہ  معاہدے کے مطابق پانی کی کمی بھی   صوبوں کے درمیان شیئر ہوگی ،،،لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا۔ تھری ٹائر فارمولہ کے تحت خریف اور  تین سالہ فارمولے کے تحت  ربیع میں  سندھ کا پانی  کم ہوجاتا ہے۔ دیگر کسی صوبے کا نقصان نہیں ہوتا۔پانی معاہدے کی قانونی حیثیت اور مسائل پر ایڈووکیٹ جنرل نے رپورٹ دی تھی۔ اس پر مشترکہ مفادات  کونسل  میں بات کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کی تقسیم واٹر اکارڈ کے مطابق ہونی چاہئے۔