کراچی میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کے لئے اذیت بن گیا۔سرجانی ٹاون کا سیکٹر ٹو گندگی کا ڈھیر بنا ہو اہے۔

صبانور صبانور

کراچی میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کے لئے اذیت بن گیا۔سرجانی ٹاون  کا سیکٹر ٹو گندگی کا ڈھیر بنا ہو اہے۔

کراچی میں سیوریج کا ناقص نظام شہریوں کے لئے اذیت بن گیا۔سرجانی ٹاون  کا سیکٹر ٹو گندگی کا ڈھیر بنا ہو اہے۔ کئی سال  سے موجود سیوریج کے پانی میں جھاڑیاں بھی اگ گئی ہیں،، لیکن  متعلقہ ادارے  صورتحال سے  بے خبر ہیں ۔۔

جھاڑیاں۔۔۔ اور  جھیل نما  پلاٹ۔۔۔

 یہ مناظر کسی جنگل کے نہیں  سرجانی ٹاون سیکٹر ٹو کے ہیں۔

نیو کراچی ختم ہوتے ہی شروع ہونے والا سرجانی کا علاقہ سیوریج کے ناقص نظام کے باعث کھنڈر میں تبدیل ہوگیا ہے۔

نا گٹر پر ڈھکن موجود ہیں نا ہی صفائی ستھرائی کا نظام ۔گھروں کے آگے سیوریج کا گندا پانی جمع ہونے سے شہریوں کا نکلنا مشکل ہوگیا ے۔

کیچڑ کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے  علاقے میں متعلقہ اداروں نے  کئی سال سے کوئی کام نہیں کرایا۔

سرجانی ٹاون سیکٹر ٹو میں گندگی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ علاقہ مکین کہتے لگتا ہے وہ کسی  رہائشی علاقے نہیں جنگل میں رہ رے ہیں۔