کراچی میں عید قرباں سےقبل مویشی چھیننے کی ایک اور واردات، ڈاکؤوں کا گرو کاٹھور کے قریب کیٹل فارم پر دھاوا بول کر13 بیل اور بچھیا لے اڑا،پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی
کراچی میں کاٹھور کے قریب رات گئے10 سے زائد مسلح ڈاکؤوں نے مبینہ طور پر واردات کی اور کیٹل فارم ملازمین کو رسیوں سے باندھ کر 13 بیل اور بچھیا چھین کر لے گئے،متاثرہ کیٹل فارم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ڈاکؤوں کا گروہ ٹرک ہمراہ لایا تھا ، اورشب 2 سے 4 بجے کے درمیان واردات کی گئی ،متاثرین کے مطابق چھینے گئے مویشیوں کی مالیت 30 سے 40 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے ،دوسری جانب میمن گوٹھ پولیس کا مؤقف ہے کہ متاثرین نے واردات سے متعلق آگاہ کیا ہے جس پر تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ، پولیس کے مطابق مقدمہ درج کیا جارہاہے جبکہ ملزموں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔۔۔