سندھ حکومت نےصوبہ بھر میں گندم خریداری کا عمل 20 مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

نزاہت خان نزاہت خان

سندھ حکومت نےصوبہ بھر میں گندم خریداری کا عمل 20 مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نےصوبہ بھر میں گندم خریداری کا عمل 20 مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے ۔۔

وزیر خوراک جام خان شورو کے مطابق سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرے گی جس کے لئے صوبہ بھر میں 353 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مکمل اقدام کیے گئے ہیں سندھ میں 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔