کراچی ڈیفنس فیز ون کے بنگلے میں ڈکیتی

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی ڈیفنس فیز ون کے بنگلے میں ڈکیتی

کراچی ڈیفنس فیز ون کے بنگلے میں ڈکیتی ۔ ملزم مبینہ طور کروڑوں روپےمالیت کا سونا اور سامان لےاڑے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

پولیس حکام کے مطابق  ڈکیتی کی واردات  صبح چا ربجے  پیش آئی۔ملزم بنگلے سے ایک کلو سونا ، سات موبائل فون، لیپ ٹاپ اور  قیمتی کیمرہ بھی  لےکر  فرارہوگئے۔ملزموں نے بنگلے میں موجود ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے  نقدی بھی لوٹ لی۔  پولیس  حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزم مبینہ طور پر غیر ملکی افغان باشندے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔بظاہر غیر ملکی نظر آنے والے چار ملزموں  پیدل آئے اور  واردات  کے بعد پیدل ہی فرار ہوئے۔ ملزموں کے ہاتھ میں تھیلا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جاری ہے۔