کراچی میں کورونا کے ویکسی نیشن مراکز پر شدید بدانتظامی ۔ ایس او پیز یکسر نظر انداز۔ ایکسپو سینٹرمیں شہری گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔سول اسپتال کے ویکسی نیشن مرکزر پر بھی بدانتظامی دکھائی دی۔ سبزی منڈی میں عملہ کی غیرحاضری کے سبب بیوپاری ویکسی نیشن کرائے بغیر مایوس لوٹ گئے۔
ایکسپو سینٹر کراچی کے ویکسی نیشن مرکز میں شہری طویل
قطاروں میں صبح سات بجے سے شام تک کھڑے
رہے،،لیکن پھر بھی کئی افراد ویکسین سے محروم
رہے۔کچھ افراد کا صبر جواب دے گیا،، تو گیٹ
توڑ کر ویکسی نیشن سینٹر میں داخل ہوگئے۔ ہجوم کی وجہ سے ویکسی نیشن پر مامور عملہ کے کچھ ارکان معمولی زخمی ہوئے۔دوسری جانب سول اسپتال کراچی میں بھی انتظامیہ ویکسی نیشن کو
آئے شہریوں کی بڑی تعداد کو کنٹرول
کرنے میں ناکام نظر آئی۔ شہریوں کی جانب سے
کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جاتی ر ہی۔ سبزی منڈی میں بیوپاری ویکسی نیشن کرنے والے عملے کا طویل انتظار کر کے
مایوس لوٹ گئے۔