وزیر اعظم نے نگراں حکومت کی کمیٹی کے لئے ایم کیو ایم سے تین نام مانگ لئے

عرفان علی عرفان علی

                                      وزیر اعظم نے نگراں حکومت کی کمیٹی کے لئے ایم کیو ایم سے تین نام مانگ  لئے

ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات  میں تحفظات سے آگاہ کیا

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اہم مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اُن سے ملاقات  کی

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سید مصطفیٰ کمال ، ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق  شامل تھے ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، ایاز صادق اور سعد رفیق نے بھی شرکت کی  وزیر اعظم نے تمام اہم فیصلوں کے ہر مرحلے پر ایم کیو ایم پاکستان سے مشاورت کی یقین دہانی کروائی وزیراعظم شہباز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں ایم کیو ایم وفد کو بتایا کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر کروانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے وزیراعظم نے ایم کیو ایم سے مشاورت کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی وزیر اعظم شہباز شریف نے ووٹر لسٹوں میں شہری سندھ بلخصوص کراچی میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو درست کرنے کی ہدایت دی کمیٹی نئے انتخابات، نگراں حکومت سمیت تمام معاملات پر ایم کیو ایم سے مشاورت کو یقینی بنائے گی،کمیٹی میں ن لیگ سے ایاز صادق، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں