صوبائی اور وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ


صوبائی اور وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ۔

مکران میں بجلی کے بحران نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے 14 اور 18 گھنٹوں کے لوڈ شیڈنگ نے زندگی کو مفلوج بنا کر کے  رکھ دیا ہے زندگی کے تمام شعبے بری طرح متاثر ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کورونا وباء  سے شدید متاثرہ افراد اسپتال  کی حالت انتہائی خراب اور قابل افسوس ہے کاروبار تباہ و برباد ہوچکا ہے لوگ پہلے سے مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھنس چکے ہیں حکومت کی نااہلی اور کیسکو حکام کی ھٹ دھرمی نے مشکلات و مسائل میں مذید اضافہ کردیا ہے مکران تربت گوادر اور پنجگور کے عوام مجبور ہوکر حکومتی نااہلی اور کیسکو حکام کے خلاف سراپا احتجاج ہوگے ہیں حکومت اور کیسکو حکام کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل پر سنجیدہ رویہ اپنائیں ناکہ انتقامی کاروائیاں شروع کریں انھوں نے کھاکہ عوام کے خلاف اقدامات سے گریز کیا جائے بصورت دیگر سیاسی پارٹیاں مجبورا اپنی تحریک کو وسعت دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت و کیسکو اہلکاروں پر عائد ہوگی۔