کراچی کے علاقے کورنگی میں
ڈاکووں کی کیش وین لوٹنے کی کوشش۔ ملزموں کی فائرنگ سے میڈیسن کمپنی کا
ملازم ہلاک۔ دو گارڈ ززخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق
گودام چورنگی کے قریب پرائیوٹ میڈیسن
کمپنی کی وین کیش لے کر جارہی تھی۔گاڑی میں سوار ڈاکووں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔گاڑی
میں دو سیکیورٹی گارڈ، ایک رائیڈر اور ڈرائیور سوار تھے۔ ملزمان کی نیت بھانپ
کر وین میں سوار افراد نے گاڑی نہیں روکی۔ اس دوران دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ
ہوا۔ اس کے نتیجے میں میڈیسن کمپنی کے رائیڈر
کی جان چلی گئی،، جبکہ وین میں سوار دو گارڈز،، زخمی ہوئے۔ واقعہ کے مقام سے پولیس
کو ا یس ایم جی اور پستول کے خول ملے ہیں۔فائرنگ
کا نشانہ بننے والی ہائی روف وین کورنگی صنعتی ایریا تھانے منتقل کردی گئی۔ ساتھی
ملازمین نے بتایا کہ مقتول کا نام اشوک تھا۔ کیش وین میں رقم سے بھری تجوری تاحال
موجود ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔