کراچی میں وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری سے بھاگ رہا ہے، اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات پر انہیں گرفتار کرنے پہنچی ہیں، سپریم کورٹ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے پر از خد نوٹس لے،
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ
وزیراطلاعات شرجیل میمن کے چن چن کر وار
عمران خان کو بھگوڑا قرار دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی لیڈر گرفتاری سے بھاگ رہا ہے
سپریم کورٹ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑنے کا از خود نوٹس لے
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ عدالتیں اور قانون ایک شخص کے سامنے بے بس ہیں، اگر عمران خان گرفتار نہ ہوا تو کل کوئی عدالتی احکامات پر گرفتاری نہیں دے گا
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لاڈلہ بنا کر ٹریٹ کیا جا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کرنے کا الزام ہے، اور وہ چند سو لڑکے جمع کر کے گرفتاری سے بچ رہا ہے