فی تولہ سونے کی قیمت میں آٹھ سو روپے کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت نو پیسے تک کم ہوگئی۔
فی تولہ سونا آٹھ سو روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ، ستاون ہزار کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت چھ سو پچیاسی روپے اضافے کے بعد تین لاکھ، چھ ہزار، انہتر روپے ہوگئی۔ سرمایہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر نو پیسے تک سستا ہوکر دوسو تراسی روپے، چھیاسی پیسے پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی زرمبادلہ کےذخائر میں بہتری کی وجہ سےکمی ہوئی ۔