چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہاہےکہ ہمیں اپنی ٹیم پر یقین ہونا چاہیےایک آدھ میچ سے ناراض نہ ہوا

عمران عمران

 	چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہاہےکہ  ہمیں اپنی ٹیم پر یقین ہونا چاہیےایک آدھ میچ سے ناراض نہ ہوا


چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہاہےکہ  ہمیں اپنی ٹیم پر یقین ہونا چاہیےایک آدھ میچ سے ناراض نہ ہوا کریں یہ دیکھیں اس ٹیم نے پچھلے چند ماہ میں کیا رزلٹ دیاہے اگرٹیم محنت کرتی نظر آئے تو اس کو داد دینی چاہیےہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔۔۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں  ورکرز سے ملاقات میں انکی کاوشوں کو سراہا۔۔۔کہا چارماہ سے کم وقت میں اسٹیڈیم کی مین  بلڈنگ کو مکمل کیا گیاکراچی اسٹیڈیم کا اہم کام مکمل ہوا،آدھا کام  ابھی باقی ہے۔۔۔انہوں نےکہاکہ لاہور میں مزدوروں کو میچ کے ٹکٹس دیئے تھے، کمپنی نے ٹکٹس مزدوروں کی بجائے  رشتے داروں کو دے دیئےانہوں نےکہاکہ اسٹیڈیم بنانے والے مزدوروں نےدوماہ تک ایک بھی چھٹی نہیں کی ۔۔۔  چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی ورکرز استقبالیہ میں بھی شرکت کی ۔۔۔ ساتھ ہی مزدوروں  کومیچ کی فری ٹکٹیں دینے کا وعدہ کیا۔۔۔محسن نقوی کاکہناتھاکہ کراچی اسٹیڈیم کا اسٹینڈرڈ لاہور سے بہتر ہےلوگ سوشل میڈیا پر دعویٰ کررہے تھے   اسٹیڈیم نہیں بن پائیں گےآج ہم جیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر دعوے کرنے والے ہارگئے۔۔۔چئیرمین پی سی بی نےکہاکہ اسٹیڈیم بنانے والے مزدوروں نے چودہ چودہ گھنٹے کام کیا ۔۔۔مزدور اس پراجیکٹ کے ہیروز ہیں کیونکہ دوماہ ہ تک ایک بھی چھٹی نہیں کی ۔۔۔محسن نقوی کاکہناتھاکہ ہمیں اپنی ٹیم پر یقین ہونا چاہیےایک آدھ میچ سے ناراض نہ ہوا کریں یہ دیکھیں اس ٹیم نے پچھلے چند ماہ میں کیا رزلٹ دیاہے اگرٹیم محنت کرتی نظر آئے تو اس کو داد دینی چاہیےہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔۔۔